قبل ازوقت انتخابات کا اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی) کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے لوگوں سے ‘مضبوط مینڈیٹ’ چاہتے ہیں۔کارنی نے بتایا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور 28 اپریل کو انتخابات کرانے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ” کینیڈا کو محفوظ بنانے کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے دوران کسانوں اور کاروباروں کی مدد کرنے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ “ہماری زندگی کے سب سے اہم خطرات” میں سے ایک ہے۔ وہ ہمیں توڑنا چاہتا ہے تاکہ وہ ہمیں حاصل کر سکے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

کینیڈین وزیر اعظم کارنی نے کہا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے نمٹنے اور ایک ایسی معیشت جس سے سب کو فائدہ ہو بنانے کیلئے ایک واضح، مثبت مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مارک کارنی منفی سیاست کے خلاف بھی بولے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ نے کبھی کچھ ٹھیک نہیں کیا تو ہر چیز کے بارے میں منفی ہونا آسان ہے،جب آپ نے کبھی کچھ نہیں بنایا تو ہر چیز کے بارے میں منفی ہونا آسان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیگیٹیویٹی “تجارتی جنگ نہیں جیت سکے گی” اور نہ ہی اس سے کینیڈینوں کو اپنے کرایہ، رہن یا تعلیم کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close