یورپ کا مصروف ترین ائر پورٹ بند، 13 سو سے زائد پروازیں اور 2 لاکھ سے زائد مسافر متاثر

برطانوی دارالحکومت لندن کا مصروف ترین ہیتھرو ایئر پورٹ آج تمام دن بند رہے گا۔

ترجمان ہیتھرو ایئر پورٹ کے مطابق ایئر پورٹ کو بجلی دینے والے سب اسٹیشن میں آگ لگ گئی ہے، جس کے باعث ایئر پورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہے۔ہیتھرو ایئر پورٹ آج 21 مارچ کو رات تک بند رہے گا۔ایئر پورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر ایئر پورٹ نہ آئیں، ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ہیتھرو ایئر پورٹ پر روزانہ تقریباً 13 سو پروازیں آتی اور جاتی ہیں۔ایئر پورٹ کی تمام دن بندش سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔

دوسری جانب مغربی لندن میں سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن سب اسٹیشن کے قریب واقع 150 گھروں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔دھویں کے سبب قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر انجن اور 70 فائر فائٹرز مصروف ہیں۔اس سے قبل اگست 2022ء میں بھی ایئر پورٹ کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close