امریکی عدالت نے ایلون مسک کا راستہ روک دیا

امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ادارہ کیخلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کے حق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یو ایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کو پھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دیدیا۔صدر ٹرمپ نے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان کردیا، مقدمہ یو ایس ایڈ کے دو درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائر کیا تھا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے جو کہ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئین کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کرسکتا ہے جسے صدر نے نامزد کیا ہو اور سینیٹ نے اس کی بطور افسر توثیق کی ہو۔میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے جج تھیوڈور چانگ کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کی کوششوں پر ضرب قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close