ویب ڈیسک (پی این آئی)اسرائیلی پائلٹ نے غزہ میں دہشتگردی کرنے اور فلسطینوں پر بم برسانے سے انکار کردیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایک ریزرو نیویگیٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں نئی جنگ کے باعث ریزرو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق ریزرو نیویگیٹر کے سوشل میڈیا پر بیان دینے کے بعد اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے پائلٹ کو فوج سے برطرف کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ریزرو نیویگیٹر ایلون گور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس نے اپنے اعلیٰ افسران کو رپورٹ کیا کہ وہ اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکتے، کیونکہ حکومت نے ایک لکیر عبور کر لی ہے۔ ایلون گور نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود پر سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، اور انسانی جان کی قیمت ختم ہو چکی ہے۔
جواب میں اسرائیل ڈیفینس فورس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ایئر کریو ممبر کی ریزرو سروس کو مستقل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔واضح رہے دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کر دیے، جس میں فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی جا رہی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق، ان حملوں میں اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں