امریکی سفری پابندی میں شامل ممالک کے نام سامنے آگئے‎

ویب ڈیسک (پی ین آئی) ایران افغانستان سمیت 10 ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر مکمل پابندی،5 ممالک پر جزوی پابندیاں، پاکستان سمیت 26 ممالک کو جزوی پابندیوں کی وارننگ جاری ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکاکےمحکمہ خارجہ کی جانب سے جاریکردہ میمو میں کل 41 ممالک کو تین الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت 10 ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر مکمل پابندی ہوگی ۔دوسرے گروپ میں، پانچ ممالک – اریٹیریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں جن کے شہریوں کو کچھ مستثنیات کے ساتھ سیاحتی اور اسٹڈی ویزوں کے علاوہ تارکین وطن کے لئے ویزوں کے اجراء پر جزوی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

تیسرے گروپ میں جس میں پاکستان، بیلاروس، ترکمانستان سمیت کل 26 ممالک شامل ہیں اور اگر اگر ان ممالک نے 60 دنوں کے اندر پیش کردہ خامیوں کو دور نہ کیاتوان کے شہریوں کو امریکی ویزا کے اجرا پر جزوی مشروط پابندی لگا دی جائے گی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے خبردار کیا کہ فہرست میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں اور یہ کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت انتظامیہ سے اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔

ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر امریکا میں داخلے کے خواہشمند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ کی ضرورت ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے فوری طور پر میڈیا کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

پہلا گروپ: مکمل ویزا معطلی
مکمل ویزا معطلی کا سامنا کرنے والے 10 ممالک کے پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا، شمالی کوریا، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن اور وینزویلا شامل ہیں۔
دوسرا گروپ: جزوی ویزا معطلی
دوسرے گروپ میں پانچ ممالک کو جزوی طور پر ویزا معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں ایریٹیریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔
تیسرا گروپ: جزوی ویزا معطلی (خامیاں دور نہ کرنے والے ممالک)
تیسرے گروپ میں مجموعی طور پر 26 ممالک پر امریکی ویزا جاری کرنے کی جزوی معطلی کے لیے غور کیا جائے گا۔ ان ممالک میں پاکستان، انگولا، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، بیلاروس، بینن، بھوٹان، برکینافاسو، کابووردے، کمبوڈیا، کیمرون، چاڈ، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو، ڈومنیکا، ایکوٹوریل گوینا، کیمبیا، لائبیریا، ملاوی، موریطانیہ، جمہوریہ کانگو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، ساؤ ٹوم اور پرنسپے، سیرا لیون، مشرقی تیمور، ترکمانستان اور وانواتو شامل ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close