جنوبی کوریا میں جنوری میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں لگنے والی آگ کی ممکنہ وجہ ایک پورٹیبل پاور بینک تھا۔ مقامی حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ایئر بوسان کا یہ طیارہ 28 جنوری کو جنوبی کوریا کے گِم ہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
جمعہ کو جنوبی کوریا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اپنی عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ آگ ممکنہ طور پر اس وجہ سے لگی کہ پاور بینک کی بیٹری کے اندر موجود انسولیشن خراب ہو چکی تھی۔
بی بی سی کے مطابق یہ پاور بینک اوور ہیڈ لگج کمپارٹمنٹ میں پایا گیا۔ یہیں سب سے پہلے آگ دیکھی گئی تھی اور اس کے ملبے پر جلنے کے نشانات بھی موجود تھے۔
تاہم تفتیش کار یہ معلوم کرنے میں ناکام رہے کہ بیٹری کے خراب ہونے کی اصل وجہ کیا تھی۔ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور یہ حتمی حادثاتی رپورٹ نہیں ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں