سعودی حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)سعودی عرب اپنی کرنسی کے لیے خصوصی ’ لوگو‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو سرمایہ کاروں نے ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

عرب نیوز نے اس کے حوالے سے مالی امور کے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے بات کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’یہ معیشت کو جدت کی طرف لانے کا اشارہ اور اس سے عالمی طور پر کرنسی کی شناخت میں اضافہ ہو گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔‘مملکت ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ یہ نشان عربی خطاطی سے لیا گیا ہے جو کہ روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے اور یہی ملک کی آگے بڑھتی معشیت کا کلیدی نکتہ ہے۔20 فروری کو یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ شاہ سلمان نے لوگو کی منظوری دے دی ہے جس کو سعودی مرکزی بینک نے ’ملکی کرنسی کے ارتقا کے حوالے سے ایک نیا باب‘ قرار دیا تھا۔اسی لوگو کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر تجارتی لین دین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close