برطانیہ کا یوکرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی) برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس کے بعد یوکرین کی مدد کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ برطانوی حکومت یوکرین کو 1.6 بلین پاؤنڈ کی برآمدی مالی معاونت استعمال کرنے کی اجازت دے گی تاکہ وہ پانچ ہزار سے زائد فضائی دفاعی میزائل خرید سکے،وہ روسی جارحیت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ لندن میں ایک سربراہی اجلاس کے بعد یوکرین میں امن کو یقینی بنانے کے لیے چار نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “یورپ کو اس معاملے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا”، لیکن امریکہ کی حمایت بھی ضروری ہے، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ دوسری جانب سینڈرنگھم اسٹیٹ میں کنگ چارلس اور زیلنسکی کی اہم ملاقات بھی ہوئی، ملاقات کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا اور لئے زیلنسکی یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد لنکاسٹر ہاؤس، وسطی لندن سے بادشاہ سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close