مسافر بسوں میں تصادم، بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی

جنوبی امریکی ملک بولیویا کی شاہراہ پر 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت کم از کم 37 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔

شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کے کرنل ولسن فلورس نے بتایا کہ یویونی شہر کے قریب ہونے والے حادثے میں اب تک 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ حادثہ ملک میں رواں سال اب تک کا سب سے سنگین حادثہ ہے، جو ہفتے کی صبح ایک تنگ دو طرفہ سڑک پر پیش آیا۔

ان بسوں میں سے ایک اورورو شہر کی طرف جا رہی تھی، جو لاطینی امریکا کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک اورورو کارنیوال کا منظر ہے، جو ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک بس مخالف لین میں پھسل گئی تھی، حکام نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے ڈرائیوروں میں سے ایک پر نشہ کرکے گاڑی چلانے کا شک ہوا، اس لیے اس کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا۔

بولیویا کی گھومتی ہوئی پہاڑی سڑکیں انتہائی مہلک ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی والے ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں اوسطاً 1400 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close