رمضان المبارک میں بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران بجلی صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، صارفین کے تحفظ کے لیے قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کمپنی بل ادا نہ کرنے پر صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع نہیں کرسکتی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ بجلی کمپنی پر پابندی عائد ہے کہ وہ رمضان کے دوران کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی منقطع نہیں کرسکتی۔اسی طرح سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں دوپہر 12 بجے کے بعد سخت گرمی میں بھی بجلی کاٹنے پر پابندی ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک شروع ہونے میں ایک یا دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

سعودی حکومت نے اس ماہ مقدس میں جہاں زائرین عمرہ کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں وہیں ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر کے 45 ممالک میں قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے 45 ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close