بیجنگ (پی این آئی) چین کے جنوبی صوبے ہونان میں دریائے یوان شوئی پر ایک چھوٹی فیری اور آئل سپِل صاف کرنے والی بڑی کشتی کے تصادم میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق حادثے کے دوران 19 افراد دریا میں گر گئے، جن میں سے تین کو اسی روز بچا لیا گیا۔ حادثہ دریا کے اس مقام پر پیش آیا جہاں پانی کی گہرائی اوسطاً 60 میٹر (200 فٹ) اور چوڑائی 500 میٹر (1600 فٹ) ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فیری کو دریا سے نکال لیا اور باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ایک متاثرہ شخص کے رشتہ دار نے شنگھائی کے اخبار “دی پیپر” کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے اپنی جان بچانے کے لیے فیری کی کھڑکی کو اپنے پیر سے توڑ کر باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیری گاؤں کے لوگوں کے لیے آمد و رفت کا بنیادی ذریعہ تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں