تارکینِ وطن کی کشتی حادثے سے متعلق آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)سن 2023 میں یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثے سے متعلق ایک آڈیو نے سوالات اٹھا دیے۔

14 جون 2023 کو یونانی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے 650 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیک آڈیو میں یونانی حکام نے کشتی کے کپتان کو ہدایت دی کہ وہ مدد کے لیے آنے والے جہاز کو بتائے کہ تارکین وطن یونان نہیں بلکہ اٹلی جانا چاہتے ہیں۔90 منٹ بعد ایک اور کال میں یونانی افسر نے مدد کے لیے جانے والے جہاز کے کپتان کو کہا وہ اپنی لاگ بک میں لکھے کہ مہاجرین یونان نہیں جانا چاہتے۔

حادثے میں بچ جانے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈز نے کشتی کو غلط طریقے سے کھینچ کر الٹایا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔بعد میں زندہ بچ جانے والوں کو خاموش رہنے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close