ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات کیخلاف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4 مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل مؤخر کر دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں۔

چینی وزارت تجارت نے کہا امید ہے امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کرےگا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعےحل کے راستے پر آئےگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد اور چینی اشیا کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر لگایا گیا ٹیرف واپس لے لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close