ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے طریقہ کار کو ناقص قرار دے دیا اور ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنےکا بھی ذمہ دار قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکہ افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لئے باعث فکر ہے، افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑ دیا گیا ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئےامریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں، افغان طالبان 777,000 رائفلوں کے ساتھ ساتھ 70,000 بکتر بند ٹرکوں اور گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں، ہم نے 70,000 گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، ہم نے جو سازوسامان چھوڑا، وہ سب بہترین معیار کا ہے اور اب طالبان ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں چھوڑے گئے سامان کو واپس لینا چاہیے، امریکہ کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close