رمضان کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا۔رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی تصدیق کردی جس کے بعد شاہی دیوان نے فرمان بھی جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close