ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی) سنگاپور کے سب سے بڑے بینک ڈی بی ایس نے 4,000 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کے سب سے بڑے بینک ڈی بی ایس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں 4,000 ملازمتیں ختم کی جائیں گی کیونکہ مصنوعی ذہانت (AI) وہ کام سنبھال رہی ہے جو پہلے انسان کرتے تھے۔ بینک کے ترجمان نے کہا کہ عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت مکمل ہونے پر ان کی جگہ نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی تاہم، مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

بینک کے موجودہ سی ای او پیوش گپتا، جو مارچ کے آخر میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں، نے کہا کہ ڈی بی ایس تقریباً 1,000 نئی نوکریاں تخلیق کرے گا جو AI سے متعلقہ ہوں گی۔بینک نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی ملازمتیں سنگاپور میں ختم ہوں گی اور کون کون سی پوسٹیں متاثر ہوں گی۔ تاہم، ڈی بی ایس میں اس وقت 8,000 سے 9,000 عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین ہیں، جبکہ کل 41,000 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close