زلزلے کے مسلسل2 جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کابل(پی این آئی) افغانستان میں ہفتے کی صبح یکے بعد دیگرے زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.2 اور 4.5 تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی(این سی ایس) کے مطابق، پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 3:20 پر آیا، جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرا زلزلہ 15 منٹ کے اندر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں زلزلے کا مرکز افغان صوبہ غزنی تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق افغانستان قدرتی آفات بشمول موسمی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلوں کیلئے انتہائی حساس خطہ ہے۔ریڈ کراس کے مطابق افغانستان میں طاقتور زلزلوں کی تاریخ ہے، ہندوکش پہاڑی سلسلہ ارضیاتی طور پر ایک فعال علاقہ ہے، جہاں ہر سال زلزلے آتے ہیں۔ یہ ملک ہندوستانی اور یوریشیئن ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان کئی فالٹ لائنوں پر بیٹھا ہے، جس میں ایک فالٹ لائن براہ راست ہرات سے گزرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close