امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟
ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی حفاظت کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل DOGE نے حکومتی اخراجات میں کمی کے تحت 273 ملین ڈالر کی بیرونی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے 21 ملین ڈالر بھارت کو ملنے تھے۔
اس فیصلے کے بعد بھارت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر سنجیو ساں یل نے USAID پروگرام کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں