شدید سیلابی ریلوں اور سردی نے تباہی مچادی، ہلاکتیں

اسلام آباد(پی این آئی)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close