انا للہ و انا الیہ راجعون ،پاکستانی سفارتکار انتقال کر گئے

 

پاکستانی سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے ۔کامران ملک عرصہ دراز سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور بیمار تھے، مرحوم سفارتکار کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے سفارتکار کامران ملک کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمشن کے عملے نے سفارتکار کامران ملک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی سفارتکار کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز سفارتکاروں میں کیا جاتا تھا، سفارتکار کامران ملک حالیہ دنوں میں برمنگھم قونصلیٹ میں بطور قائمقام قونصلیٹ جنرل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close