ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی نے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔
ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند جگناتھ کی رہائشگاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 لاکھ ڈالرز برآمد کئے۔
پراوِند جگناتھ کے وکیل کے مطابق سابق وزیراعظم کو ایک منی لانڈرنگ کے کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔پراوِند جگناتھ ماریشس کی سابقہ حکومت کے دوسرے اعلیٰ ترین عہدیدار ہمنی لانڈرنگ کے الزامات, سابق وزیراعظم گرفتاریں جن کو نئی حکومت کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔اس سے قبل بینک آف ماریشس کے گورنر Harvesh Seegolam کو بھی جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں