لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 4 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) برآمد ہوئے ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والا شہری ترکیہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے مطابق مسافر سے 11 ہزار یورو (32 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) برآمد ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار شخص کو جمعے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں