ٹیکساس: ٹرمپ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد قیدیوں میں بڑی تعداد میں وینزویلا کے باشندے شامل ہیں جب کہ معمولی جرائم کے مرتکب تارکین وطن قیدی بھی گوانتانامو بے منتقل کردیے گئے۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جس میں وکیل درخواست گزار وکیل لی گلرنٹ نے مؤقف اپنایا کہ قیدیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے وکلا کو بھی رسائی سے محروم کیا گیا، امریکی تاریخ میں کسی کو امریکی میں گرفتار کر کے گوانتاناموبے منتقل نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں