رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کیا؟جانیں

رمضان المبارک کی آمد میں صرف 15 روز ہی باقی رہے گئے ہیں اس ماہ مقدس میں سعودی عرب میں اسکولوں میں تدریسی اوقات کیا ہوں گے اس کا اعلان ہوگیا ہے۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کا ممکنہ آغاز ہفتہ یکم مارچ سے ہو رہا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے ادارہ تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں صبح، شام اور تعلیم بالغاں کے لیے رمضان اوقات میں کمی بھی کر دی گئی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنز کے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ریجن میں رمضان المبارک کے دوران مناسب اوقات کا تعین کریں۔

مکہ ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے ہوگا جبکہ دوپہر کی شفٹ ایک بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔واضح رہے سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں بھی اوقات کم کر دیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close