ویب ڈیسک (پی این آئی) امریکی بحریہ کا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران شیلٹر آئی لینڈ کے قریب سان ڈیاگو بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یو ایس نیوی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ EA-18G Growler ایف 18 سپر ہارنٹ کی ایک قسم ہے۔ یہ طیارہ الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن (VAQ) 135 کا حصہ تھا۔ جو ریاست واشنگٹن کے نیول ائیر اسٹیشن Whidbey Island پر تعینات تھا۔واقعہ صبح 10:15 بجے کے قریب 1561 شیلٹر آئی لینڈ کونا کوئی سان ڈیاگو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہل کرسٹ کے یو سی سان ڈیاگو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے اور صرف ایک منٹ تک پانی میں رہنے کے بعد انہیں مچھلی پکڑنے والے ایک جہاز نے بچا لیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشننیول بیس Coronado نے ایک ہنگامی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے اور جائے حادثہ کا جائزہ اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں