ماں نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا، لڑکی نے 20ویں منزل سے چھلانگ لگا دی

بھارت کے شہر بنگلورو میں ماں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا کہنے پر لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ کدوگوڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔مرنے والی لڑکی کی شناخت اونتیکا چورسیا کے نام سے ہوئی ہے جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی ایک پرائیوٹ اسکول میں پڑھتی تھی اور حال ہی میں اس کے ایک ٹیسٹ میں کم نمبر آئے تھے جبکہ 15 فروری سے سالانہ امتحانات بھی شروع ہو رہے تھے۔

اس تمام صورتِ حال کے دوران ان دنوں لڑکی زیادہ تر وقت موبائل فون استعمال کر رہی تھی۔لڑکی کی والدہ نے اسے موبائل فون کے بجائے پڑھائی پر زور دینے کا کہا تھا جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ والدہ کی بات سے ناراض ہو کر لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close