طیارے پر حملے کی دھمکی

ممبئی پولیس کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے پر حملے کی دھمکی کی اطلاع ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کو موصول ہونے والی کال میں بھارتی وزیرِ اعظم کے طیارے پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔ممبئی پولیس کو موصول ہونے والی کال میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکا سے قبل ان کے طیارے پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد مودی کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق انہوں نے فوری طور پر متعلقہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو مطلع کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کی روانگی سے قبل صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کی۔ممبئی پولیس کے مطابق دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مذکورہ گرفتار شخص ذہنی طور پر بیمار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close