ویب ڈیسک(پی این آئی) امریکا میں فضائی حادثے تھم نہ سکے۔ 12 دنوں کے اندر چوتھا حادثہ رونما ہوگیا۔ ایریزونا ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے ہونے والے فضائی حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ ایریزونا ائیر پورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔حادثہ ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی جیٹ طیارہ رن وے پر کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جیٹ طیارے کا پائلٹ ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹکرانے والا طیارہ لئیر جیٹ موٹلی کریو کے مرکزی گلوکار ونس نیل کی ملکیت تھا – حادثے میں ونس نیل کے ملازم پائلٹ کی موت واقع ہوگئی جبکہ ان کی پارٹنر 43 سالہ رین اینڈریانی اور ان کی دوست زخمی ہوئی ہیں۔ اینڈریانی کی 5 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ ان کے متعدد پالتو کتے جو جہاز میں سوارتھے محفوظ رہے۔موٹلی کریو بینڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ X/Twitter پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا، اور وہ خاندان کی مدد کی کوششوں میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں