برا وقت، امریکہ میں رن وے پر 2 طیارے ٹکرا گئے

امریکا کی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے 2 طیارہ حادثوں کے بعد سے امریکا میں فضائی سفر کے حوالے سے سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس سے قبل واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close