خوفناک بس حادثہ ،41 افراد مارے گئ

جنوبی میکسیکو میں ہفتہ کی صبح پیش آنے والے ایک خوفناک بس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے۔

تاباسکو ریاست کی حکومت کے مطابق امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ 48 مسافر وں سے بھری ہوئی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس مکمل طور پر جل چکی ہے اور صرف دھات کا ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے۔ تاباسکو کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک صرف 18 لاشوں کی تصدیق ہو سکی ہے، جب کہ مزید لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ لاشیں بہت زیادہ جل چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔ لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا سہارا لیا جائے گا۔

بس کمپنی “ٹورز اکوسٹا” نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، نیز یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا بس مقررہ رفتار کی حد میں سفر کر رہی تھی یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close