33 افراد مارے گئے

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بوٹلِگ‘ شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 20 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انقرہ کے علاقائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انقرہ میں شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر 20 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تمام افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔

انقرہ کے گورنر واسپ ساہین نےصحافیوں کو بتایا کہ واقع کے بعد زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 102 ٹن شراب قبضے میں لے لی، پولیس نے 13 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close