بلاول بھٹو کی ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت، پکچر جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں منعقد کی گئی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تقریب کے دوران پہلی میز پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ براجمان ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، تقریب کے دوران صدر کی افتتاحی تقریر سننے اور میں نے اختتام پر تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی میری والدہ کے لیے بہت معنی رکھتی تھی اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ دعائیہ ناشتے پر اس روایت کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیےاستعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ان کی اراکینِ کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیرِ خارجہ نہیں رہے، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں امریکی صدر اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔خطاب میں بلاول نے کہا کہ پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close