10 ہزار گھر جل گئے، امریکہ میں آگ پر قابو پا لیا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا۔

کیلیفورنیا فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے 37 ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ اور 10ہزار سے زائد گھر جل گئے تھے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوئے۔آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے، 7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورتحال کو جنم دیا۔

لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا کہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close