اسلام آباد(پی این آئی) سعودی ایئر نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق دس فروری سے عمرے کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے ایئرلائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ ایک سال اوراس سے کم عمر بچے ویکسین سے مستثنی ہیں، ایئرلائنزکو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیارکرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں