ریاض(پی این آئی)سعودی تیل کی قیمت میں مارچ میں 2 سے ڈھائی ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیائی خریداروں کیلئے سعودی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، امریکا کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد خلیجی ممالک کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے اثرات مارچ کے معاہدوں میں سامنے آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کی قیمتوں میں یہ جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوگا۔
کچھ عرصہ قبل ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر رائٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی آئل کمپنی آرامکو کے سی ای او امین الناصر کا کہنا تھا کہ سال 2024 کے وسط میں تیل کی یومیہ طلب 104.6 بلین بیرل تک پہنچ گئی تھی جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ مستحکم ہے، رواں سال 13 لاکھ بیرل یومیہ اضافے سے تیل کی پیداوار 106 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں