جی ہاں یہ سچ ہے، معروف امریکی اداکارہ نے اوباما کا پول کھول دیا

امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ رومانوی تعلقات کی زیرِ گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جینیفر اینسٹن اور بارک اوباما کے درمیان افیئر چل رہا ہے۔اس حوالے سے پہلے ہی دونوں شخصیات نے تردید کی ہے، تاہم ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب صحافی میگین کیلی نے سوشل میڈیا پر بارک اوباما کی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتی کہ اس میں کتنی حقیقت ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ سیاسی دھچکا ہو گا۔

بعد ازاں غیر تصدیق شدہ ذرائع سے مبینہ طور پر جینیفر اینسٹن کے ایک دوست کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں اداکارہ نے بارک اوباما کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔اب جینیفر اینسٹن کا چند ماہ قبل دیا گیا انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ رومانوی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہی سچائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بارک اوباما سے صرف ایک بار ملاقات کی ہے جبکہ میں ان کی اہلیہ مشیل اوباما کو زیادہ جانتی ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر اینسٹن کے نمائندے نے بھی اس حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ جینیفر اور اوباما کی ذاتی دوستی نہیں ہے، حالانکہ وہ ان کی تعریف کرتی ہیں اور ماضی میں ان کی سیاسی مہم کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close