ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں رائے دے دی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عظیم شخص قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیووس کانفرنس میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم شخص ہیں جن کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج اخباروں میں رپورٹ ہوا ہے کہ سعودی عرب آنے والے وقت میں امریکا میں 600 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ امریکا میں سرمایہ کاری کا حجم 1000 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے امکان پر بات کروں گا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close