دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔
آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی رشتہ داروں کیلئے دی گئی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آن لائن سروس کے تحت ایک بار یا اس سے زیادہ مرتبہ یو اے ای میں آنے والے افراد کیلئے اس ویزا سروس کی مدت 30سے 90دنوں تک رہتی ہے۔
مزید قیام کے دوران توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ وہ یو اے ای میں آنے والے شہریوں کو مقررہ ٹائم سے زیادہ قیام کرنے اور جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے ویزا کی مدت تک یہاں رہنے پر زوردیا جاتا ہے۔درخواست دینے والے افراد کلائنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر اپنی ڈیجیٹل شناخت کو ظاہر کرکے دی گئی مطلوبہ ویزہ کی قسم اور مدت کا انتخاب کرکے اپنی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کے بعد اپنی درخواست جمع کر کے آسانی سے اس سروس کو حاصل کر سکتے ہیں۔
آن لائن ویزا سروس کے حصول کیلئے درخواست گزار کے پاس6 ماہ سے زیادہ کا درست پاسپورٹ، سفری ٹکٹ، درست ہیلتھ انشورنس، اور ویزا ہولڈر کا متحدہ عرب امارات کے شہری کا دوست یا رشتہ دار یا فرسٹ یا سیکنڈ ڈگری کا غیر ملکی رہائشی ہونا ضروری ہے جبکہ غیر ملکی شہریوں کو اتھارٹی کی طرف سے درجہ بندی کے مطابق پہلے یا دوسرے درجے کی نوکری کرنی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں