ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت کے ریاستی وزیراعلیٰ نے 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثار سے ملی مہروں اور تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔
کہاوتیں، کہانیاں، قصے اور اندازے سب بے کار ہوگئے، موئن جودڑو سے دریافت ہونے والی تحریروں کی پہیلی سلجھائے نہیں سلجھ پائی۔5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثار سے ملی مہروں اور تحریروں میں دیا گیا پیغام کوئی نہ جان سکا جس کیلئے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ان تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔اس حوالے سے آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تحریروں سے نہ صرف سے موئن جو دڑو کے لوگوں کے رہن سہن اور نظریات کا پتا چلے گا بلکہ یہ تاریخی اسکرپٹ سندھ کی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر بھی نئی روشنی ڈالے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں