3 پاکستانی نژاد شہریوں کو برطانیہ میں سزا ہو گئی

مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی جج احمد ندیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنادی۔

بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے ملزم ابرار کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم امتیاز کو 9 سال اور ملزم فیاض احمد کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی۔ پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے 1990 میں ویسٹ یارکشائر میں 13 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت میں جج ارشد ندیم نے ریمارکس دیے کہ آج متاثرین کو انصاف ملا ہے، ہم مجرموں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

چیف انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کے دوران امتیاز احمد اور فیاض احمد ملک سے فرار ہوچکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ ملزمان کی تلاش کےلیے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close