امریکی سپریم کورٹ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
امریکی سپریم کورٹ نے ٹِک ٹاک کے خلاف فیصلہ سنایا، جس میں ایک وفاقی قانون کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کے تحت چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس ایپ کو فروخت کرے یا 19 جنوری کو امریکا میں اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ججوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قانون امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا، جسے گزشتہ برس کانگریس میں اکثریت سے منظور کیا گیا تھا اور جس پر ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے دستخط کیے تھے۔
سپریم کورٹ نے قانون کے تحت مقرر کردہ آخری تاریخ سے صرف 9 دن پہلے 10 جنوری کے بعد اس کیس پر تیزی سے کارروائی کی، اس کیس نے سوشل میڈیا کے دور میں قومی سلامتی کے خدشات کے خلاف آزادی اظہار رائے کے حقوق کو کھڑا کیا۔
ٹک ٹاک امریکا میں سب سے نمایاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جسے تقریباً 27 کروڑ امریکی شہری استعمال کرتے ہیں، یہ ملک کی تقریباً نصف آبادی ہے۔چین اور امریکا اقتصادی اور جغرافیائی طور پر سیاسی حریف ہیں، اور ٹک ٹاک کی کئی سالوں سے چینی ملکیت نے امریکی رہنماؤں میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں