33افراد مارے گئے

انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔

رواں ہفتےکے آغاز میں ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی اموات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور شروع میں 11 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی مگر گزشتہ 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ پر 33 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔حکام کے مطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بھی ترکیہ میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 48 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close