لندن(پی این آئی) بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانیہ میں انسداد بدعنوانی کی وزیر نے بنگلادیش میں کرپشن کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیولپ صدیق برطانوی حکومت میں فنانشل سروسز اور اینٹی کرپشن کی وزیر تھیں مگر انہوں نے بنگلادیش میں جاری ایک کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات پر استعفیٰ دیا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف بنگلادیش میں منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور گزشتہ سال دسمبر میں ٹیولپ صدیقی کا نام بھی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔حسینہ واجد کے خاندان پر ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں موجود قیمتی پلاٹوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے کے الزامات ہیں جن سے حسینہ اور ان کے خاندان نے فائدہ اٹھایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں