ویب ڈیسک(پی این آئی) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے، طیارہ مالندی ہوائی اڈے سے نیروبی کی جانب تربیتی پرواز پر تھا۔مقامی حکام کے مطابق اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں مکینیکل خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے،تمام افراد زندہ بچ گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر موجود ٹیکسی اور موٹرسائیکلوں سے ٹکرایا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا میں ہونے والے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئےجنوبی کوریا اور امریکہ کے تفتیش کار شواہد اکٹھے کررہے ہیں، تاحال جیجو ایئر کی پرواز 2216 کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ پرندے کی ٹکر، ناقص لینڈنگ گیئر اور رن وے میں رکاوٹ حادثے کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں