برف کا طوفان، اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند، نظام زندگی درہم برہم

امریکا کی وسطی ریاستوں اور برطانیہ میں برفانی طوفان اور سخت سردی نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور 11 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے مختلف علاقوں میں بھی سخت سردی ہے اور درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close