وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا امکان

اوٹاوا: کینیڈین اخبار نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے جلد مستعفی ہونے کا دعویٰ کردیا۔

کینیڈین اخبار دی گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کا امکان ہے تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو بدھ کو کاکس میٹنگ سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں مگر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پارٹی لیڈرشپ سے یا وزیراعظم کی حیثیت سے استعفیٰ دیں گے۔واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو 9 سال سے کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی کے لیڈر ہیں مگر اب انہیں پارٹی کے اندر سے دباؤ کا سامنا ہے۔

کینیڈا میں اکتوبر کے آخر تک عام انتخابات بھی ہونے ہیں اور حالیہ سامنے آنے والے سروے پولز میں لبرل پارٹی کی مقبولیت کو کم ہوتے دیکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close