ایک اور کشتی حادثے کا شکار

ویب ڈیسک(پی این آئی) لیبیا کے ساحل سے تقریباً بیس میل دور سمندر میں ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

اطالوی حکام کے مطابق 27 مسافروں میں سے 20 تارکین وطن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 7 افراد نے المناک نقصان کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 6 میٹر طویل یہ بحری جہاز پیر کی رات دیر گئے لیبیا کے شہر زوارا سے روانہ ہوا تھا۔اُدھر یونان کے ساحل کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا بھی ایک اور واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 71 افراد سمندر برد ہوگئے۔

تارکین وطن کی دو کشتیاں یونان پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں، جن میں سے ایک میں 71 افراد سوار تھے جبکہ دوسری میں 36 افراد موجود تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 36 افراد کو لے جانے والی دوسری کشتی کریتی پہنچ گئی لیکن 71 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی یونان کے ساحل کے قریب سمندر برد ہوگئی۔بچ جانے والے 36 افراد میں 23 پاکستانی بھی شامل ہیں، جن کی کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close