چین کی جانب سےبھارت کو ایک اورزور کا دھچکا

چین نے بھارت کو بڑا دھچکادیدیا، لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلیے۔

چین نے ہوتان میں لداخ کے کچھ حصے شامل کرکے 2نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کردیا،بھارتی وزارت خارجہ نے جمعہ کو بیجنگ کیخلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا،اعلان 5سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا۔

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کادورہ کیا،اجیت دوول نے سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کیے تھے،چینی دفاعی ترجمان نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں جبکہ رندھیر جسوال نے کہاکہ ہوتان پری فیکچرمیں2نئی کاؤنٹیز کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close