دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔
ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے Kekius Maximus کیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
Kekius ممکنہ طور پر لفظ kek سے اخذ کیا گیا ہے اس کا مطلب زور سے ہنسنے کے مترادف ہے جسے آن لائن گیمنگ کلچر میں کافی مقبولیت ملی لیکن اب اکثر اسے انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے جوڑا جاتا ہے۔اس کے علاوہ Kek قدیم مصری دیوتا کا نام بھی ہے جو اندھیرے کا دیوتا مانا جاتا ہے، اور اسے بعض اوقات مینڈک کے سر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔ٹیکنالوجی کے ماہر اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے اپنے نام تبدیلی کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کے ایکس اکاؤنٹ پر 210 ملین یعنی 21 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کی پروفائل میں ہونے والی تبدیلی نے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچائی ہے۔رپورٹس کے مطابق ‘ میم کوائن’ کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میم کوائن انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہے اور اسے کیکئس میکسمس بھی کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سے کرپٹو پرائسز پر اثر پڑا تھا۔ایلون مسک نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹوئٹر’ کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا تھا۔ مسک کی جانب سے یہ تبدیلی سال 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں