اسلام آباد(پی این آئی)بنگلہ دیش نے رمضان المبارک میں اسکولوں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا، سرکاری پرائمری اسکول پورے رمضان المبارک میں بند رہیں گے۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگران حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آرہی کئی چھٹیوں کو ختم جبکہ کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ملک کے سرکاری پرائمری اسکولز کیلئے سال 2025ء میں تعطیلات کا کیلنڈرجاری کیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھٹیوں کے جاری شیڈول کے مطابق پرائمری اسکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی، اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملاکر مجموعی طور پر 28 دن اسکول بند رہیں گے، جبکہ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں